شاعر، ادیب صہبا لکھنوی کی 22ویں برسی ہفتہ 30 مارچ کو منائی گئی

image

اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):معروف شاعر، ادیب اور مدیر صہبا لکھنوی کی 22ویں برسی ہفتہ 30 مارچ کو منائی گئی۔صہبا لکھنوی جن کا اصل نام سید شرافت علی تھا، 25 دسمبر 1919 کو ریاست بھوپال میں پیدا ہوئے۔

قیام پاکستان کے بعد کراچی میں سکونت اختیار کی اور 1951ء میں ’’افکار‘‘ میگزین کا آغاز کیا جو بغیر کسی رکاوٹ کے 57 سال تک مسلسل شائع ہوتا رہا۔صہبا لکھنوی کے شعری مجموعے “ماہ پرے” اور “زیر اسمان” کے ناموں سے شائع ہوئے جب کہ ان کی نثری کتابوں میں “میرے خوابوں کی سرزمین”، “اقبال اور بھوپال”، “مجاز ایک آہنگ”، “ارمغانِ مجنوں” شامل ہیں۔

“رئیس امروہوی مزہ اور شکیات” اور “منٹو ایک کتاب” شامل ہیں۔صہبا لکھنوی کا انتقال 30 مارچ 2002 کو کراچی میں ہوا۔ ان کی برسی کے موقع پر مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے پرگرامز میں ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US