سعودی قیادت کا متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون کی وفات پر اظہار تعزیت

image

ریاض۔3مئی (اے پی پی):خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن اور اہم عہدیدار شیخ طحنون بن محمد آل نہیان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اردو نیوز کے مطابق سعودی قیادت نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو تعزیتی مکتوب روانہ کیے جس میں شیخ طحنون کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔ سعودی قیادت نے شیخ طحنون کے بلند درجات کی دعا کی ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US