سپین کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف

image

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز کے فلسطین کو باضابطہ آزاد ریاست تسلیم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپین جیسے ملک کا فلسطین کی حقیقت کو تسلیم کرنا بین الاقوامی منظر نامے پر ایک مثبت پیش رفت اور خوش آئند امر ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ پیڈرو سانچیز اور سپین کے لوگوں نے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیل کی جانب سے جاری تاریخی ظلم و جبر اور غاصبانہ عزائم کو اس فیصلے سے مسترد کر دیا ہے

، رفح میں اسرائیل کی بلا اشتعال بمباری کے نتیجے میں مزید 45 فلسطینی شہید ہوئے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ فلسطین میں جاری اسرائیلی نسل کشی کو ختم ہونا چاہئے، پاکستان اپنے نہتے فلسطینی بہن بھائیوں کی ایک آزاد فلسطین اور بیت المقدس کو بطور اس کے دارالخلافہ کے قیام تک سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US