نواز شریف کا عزم اور قوم کی دعائیں تھیں جس نےوطن عزیز کو ناقابل تسخیر بنایا، رانا مشہود احمد خان

image

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کا عزم اور قوم کی دعائیں تھیں جس نے آج کے دن وطن عزیز کو الحمد للّٰہ ناقابل تسخیر بنایا، اسی عزم اور نیک ارادے سے انشا ء اللہ اب پاکستان کو معاشی قوت بنائیں گے۔

منگل کو یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم اس غیر متزلزل لگن اور استقامت کی یاد کاجشن منارہے ہیں جس کی بدولت پاکستان بیرونی خطرات سے اپنی خودمختاری اور آزادی کو محفوظ بنانے کے قابل بنا، یہ دن قومی دفاعی قوت کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ہمیں اس اتحاد اور تعاون کو حقیقت میں بدلنے کی مثال دیتا ہے جو کبھی ایک ناقابل حصول مقصد کے طور پر نظر آتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پوری کوشش کے دوران ہماری مسلح افواج چوکنا محافظ رہی ہیں جو ہمارے ایٹمی پروگرام کو دشمنوں کے عزائم سے بچا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US