میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ( ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد ، ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے مل کر كام کریں گے، سید یوسف رضا گیلانی

image

اسلام آباد۔28مئی (اے پی پی):قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے میاں محمد نواز شریف کو مسلم لیگ ( ن) کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے میاں نواز شریف کے ساتھ مل کر كام کریں گے۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ میاں نواز شریف کی ملکی جمہوریت کیلئے نمایاں خدمات ہیں ۔ انہوں نے میاں نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US