یوم تکبیر ملکی سلامتی و قومی وقار کی علامت ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان

image

لاہور۔28مئی (اے پی پی):سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ یوم تکبیر ملکی سلامتی اور قومی وقار کی علامت ہے۔اپنے پیغام میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ یوم تکبیر پر پوری قوم کو مبارک پیش کرتا ہوں،یوم تکبیر ملکی سلامتی اور قومی وقارکی علامت ہے،اس دن محمد نواز شریف نے پاکستان کو عالم اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنایا۔

سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ28 مئی1998 کو چاغی کے پہاڑوں میں بلند ہونے والے نعرہ تکبیر کی گونج آج بھی جاری ہے،جوہری پروگرام کے تمام ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کے شہدا ہمارا فخر اور شہدا کی یادگاریں ہمارا قومی اثاثہ ہیں۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US