لاہور۔28مئی (اے پی پی):گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ28مئی کا دن کامیاب ایٹمی دھماکوں کی یاد دلاتا ہے،پاکستان کے ایٹمی دھماکوں نے نہ صرف ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا بلکہ خطے میں طاقت کا توازن بھی بحال کیا ۔
یوم تکبیر پاکستان کے حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف ،سول اور فوجی قیادت نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دھماکے کرنے کا مشکل فیصلہ کیا، 28مئی کے دن ساری قوم پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کے سفر میں ایٹمی سائنسدانوں، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کر تی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی، پاکستان کے ایٹمی طاقت بننے کے سفر میں شہید ذوالفقار علی بھٹو سمیت تمام انجینئرز،ایٹمی سائنسدانوں، سول اور فوجی قیادت کی خدمات کو بھی تسلیم کرتے ہیں ۔