وفاقی وزیرداخلہ کا تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار

image

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واشک کے قریب تربت سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے ۔

بدھ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جانی نقصان پر دلی رنج اور صدمہ ہوا۔جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا بھی کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US