عوام ہوشیار٬ کراچی میں آج درجہ حرارت پہلے سے زیادہ بلند ہوگا٬ کہاں تک جاسکتا ہے؟

image

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیشگوئی کی ہے کہ کراچی میں آج اور اگلے دو دن کے دوران مزید گرمی بڑھے گی-

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت آج 40 ڈگری یا اس سے زائد ہوسکتا ہے جبکہ آئندہ دو روز کے دوران درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ اس وقت اندرون سندھ گرمی کی لپیٹ میں ہے، رواں سیزن میں اندرون سندھ کے علاقوں میں درجہ حرارت 53 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ملکی تاریخ کا بلند ترین درجہ حرارت 54 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جو کہ مئی2017ء میں تربت میں ریکارڈ کیا گیا تھا-
 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US