اے ایس پی شہر بانو وزیر داخلہ کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات

image

وزارتِ داخلہ کی جانب سے اے ایس پی شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سکیورٹی آفیسر تعینات کردیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق شہربانو نقوی، محسن نقوی کے پی ایس او کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گی۔

گریڈ 17 کی شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں۔ نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اے ایس پی شاہ رخ خان کو وزیر داخلہ کا اسسٹنٹ چیف سکیورٹی افسر تعینات کیا گیا ہے۔

شہربانو نقوی اس سے قبل انٹیلیجنس بیورو کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے 2019 میں سی ایس ایس پاس کرکے پبلک مینجمنٹ میں کام شروع کیا تھا۔

فروری 2024 میں شہر بانو نقوی نے لاہور میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بحفاظت بچانے میں دلیرانہ کردار ادا کیا تھا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی ان سے ملاقات میں ان کے کردار کو سراہا تھا۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US