وزیراعظم کا واشک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار

image

لاہور۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے لواحقین سےتعزیت کااظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US