تابش ہاشمی کے والدین بھارت چھوڑ کر پاکستان کیوں آئے؟

image

حال ہی میں معروف میزبان تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والدین پاکستانی نہیں بلکہ بھارتی شہری تھے اور وہ 1984ء میں اپنا ملک بھارت چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔

تابش ہاشمی نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ میرے والد 1984ء میں بھارت سے پاکستان آگئے تھے جبکہ ان کے پاس وہاں بہترین ملازمت بھی تھی-

تابش ہاشمی کے مطابق ان کے والد کے بھائی پہلے ہی پاکستان میں رہتے تھے اس لیے اُنہوں نے میرے والد کو بھی پاکستان آنے کا مشورہ دیا، پھر میری دادی کی طبیعت خراب ہوگئی تو اُنہوں نے بھی والد سے پاکستان منتقل ہونے کو کہا۔

تابش ہاشمی نے بتایا کہ میرے والد کو پاکستان منتقل ہونے کے لیے کوئی بڑی قربانی نہیں دینی پڑی، انہیں صرف اپنی نوکری چھوڑنی پڑی لیکن ان کے اس فیصلے کی وجہ سے میری والدہ کو بہت بڑی قربانی دینی پڑی کیونکہ اُنہیں بھارت میں آباد اپنے پورے خاندان سے بہت دور رہنا پڑا۔

تابش ہاشمی نے بتایا کہ میری بڑی بہنوں کی پیدائش بھارت کی ہے جبکہ میں پاکستان میں ہی پیدا ہوا تھا۔

پاکستانی شہریت سے متعلق تابش ہاشمی نے بتایا کہ میرے والد کو پاکستانی شہریت آرام سے مل گئی تھی کیونکہ اس وقت ڈالر یا پیسے کی صورت میں سرمایہ کاری ظاہر کرنے کے بعد پاکستان میں آباد ہونا آسان تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US