امریکی اداکار ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے جان کی بازی ہار گئے

image

مقبول ترین امریکی اداکار جونی ویکٹر ایک ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کردیے گئے ہیں-

غیرملکی میڈیا کے مطابق 37 سالہ اداکار پر امریکی شہر لاس اینجلس میں گزشتہ ہفتے فائرنگ کی گئی تھی، انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر بعد ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار کی والدہ کا کہنا ہے کہ 3 نقاب پوش چور بیٹے کی گاڑی کے پرزے چرانے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی وقت بیٹا وہاں پہنچ گیا اور اس دوران ملزمان نے فائرنگ کردی۔

مقامی پولیس نے بھی اداکار جونی ویکٹر کی گاڑی سے پرزہ چرانے کی کوشش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑی سے ایک کیٹلیٹک کنورٹر چوری کرنے کی کوشش کی جارہی تھی۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم نے اداکار پر فائرنگ کی جس کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے، اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

 


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US