سیالکوٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی، 6 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

image

سیالکوٹ۔ 29 مئی (اے پی پی):سیالکوٹ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ہیڈ مرالہ سب انسپکٹر کاشف علی کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع درگاہ پور میں2متحرک گروپوں میں فائرنگ جاری ہے جس پر ایس ایچ ا و تھانہ ہیڈ مرالہ نے معہ نفری فوری رسپانس کرتے ہوئے دونوں گروپس کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

اس موقع پر ڈی پی او سیالکوٹ نے کہا کہ سیالکوٹ پولیس کا مقصد جرائم کا خاتمہ اور امن و امان قائم کرنا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US