لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کیخلاف لارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی

image

لاہور۔29مئی (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پرلارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔ عدالت نے باور کرایا کہ اہم نوعیت کی درخواستوں پر لارجر بینچ سماعت کرے۔

عدالت نے درخواستوں کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے ایڈووکیٹ ثمرہ ملک اور کورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شیخ زین العابدین اور شہری مشکور حسین کی درخواستوں پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے درخواستوں کی مخالفت کرتے ہوئے خارج کرنے کی استدعا کی۔ عدالت نے پیمرا کی جانب سے عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے نوٹیفکیشن کے خلاف دائر درخواستوں پرلارجر بینچ کی تشکیل کے لیے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US