اسلام آباد،عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس،تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

image

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صدر منظور احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا جس کابینہ اراکین نے شرکت کی۔ بدھ کو اے این پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں تنظیمی امور سمیت صوبے میں پارٹی کو مزید فعال بنانے کےلئے مختلف تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں سانحہ ٹکر (28 مئی 1930) کے شہدا اور ضلع خوشاب میں ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہونے والے افراد کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US