بعض اوقات بچے کھیل کھیل میں ایسے خطرناک کام کر جاتے ہیں کہ زندگی کی بازی تک
ہار جاتے ہیں- ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ گزشتہ روز بھی پیش آیا-
کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں 100 روپے کی شرط پر سرکے کی بوتل پینے سے
بچہ انتقال کر گیا۔
11 سال کے متوفی بچے کے استاد حمیداللّٰہ نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو
کرتے ہوئے کہا کہ شاہ محمد نے ٹھیلے والے سے سرکے کی بوتل پی جانے کی شرط لگائی،
بچے نے 100 روپے کی شرط لگائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شاہ محمد نے سرکے کی بوتل پینے کے بعد ٹھیلے والے سے شرط کے 100
روپے لیے اور دکان پر گیا، کولڈ ڈرنک خرید کر پی لی، لڑکا گھر آیا تو اسے الٹیاں
شروع ہوگئیں۔
حمیداللّٰہ کا کہنا ہے کہ بچے نے بتایا کہ اس نے سرکے کی بوتل اور پھر کولڈ ڈرنک پی
لی ہے، شاہ محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ انتقال کر گیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیلے والے کو حراست میں لے لیا ہے۔