اوون نہیں تو کیک کیسے بنائیں؟ جانیں صرف 1 منٹ میں بالکل بیکری جیسے ذائقے والا کیک بنانے کا طریقہ

image

اکثر خواتین کو کیک بنانے کا بہت شوق ہوتا ہے لیکن اوون نہ ہونے کی وجہ سے وہ اپنا یہ شوق پورا نہیں کر پاتیں. آج ہم آپ کے لیے ایسا طریقہ لے کر آئے ہیں جن سے آپ بغیر اوون کے صرف ایک منٹ میں ہی مزیدار کیک بنا سکتی ہیں.

اس لذیذ کیک کو بنانے کے لیے سب سے پہلے ایک درمیانے سائز کی اسٹیل کی پتیلی یا پھر پیالا لیں اور اس میں گھی لگا کر بٹر پیپر رکھ دیں، پھر دوبارہ گھی لگائیں. اب دو عدد انڈوں میں آدھا کپ پسی ہوئی چینی ڈال کر ہینڈ بیٹر سے اچھی طرح پھینٹیں. اسکے بعد ¼ کپ تیل، ½ کپ دودھ اور 1 چمچ ونیلا ایسنس شامل کر کے ملا لیں. پھر ایک کپ سے تھوڑا کم میدہ، 3 چمچ کوکو پاؤڈر اور 1 چمچ بیکنگ سوڈا لیکر ان تینوں چیزوں کو چھان کر مکسچر میں ڈال دیں، اور اچھی طرح پھینٹ لیں تا کہ اس میں کوئی گٹھلی نہ رہ جائے.

اب اس آمیزے کو اُس اسٹیل کے پیالے میں ڈال دیں جس میں بٹر پیپر لگا کر رکھا تھا

ایک بڑے پتیلے کو چولہے پر تھوڑا گرم کرلیں، پھر اس میں بیکنگ ٹرے/ اسٹینڈ رکھ کر اس میں آمیزے والا پیالا رکھ دیں. چولہے کو بلکل دھیمی آنچ پر کر کے، پتیلی کو 50 منٹ کیلئے ڈھکن لگا کر چھوڑ دیں

اب ایک لکڑی کی اسٹک یا تیلی ڈال کر چیک کریں، اگر وہ خشک باہر آئے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کا کیک اچھی طرح بیک ہوچکا ہے.

چولہا بند کر کے پیالے کو نکال لیں اور چھری یا اسپیچولا کی مدد سے کناروں سے کاٹ کر کیک کو علیحدہ کرلیں.

اب اسے اپنی مرضی سے نٹیلا یا پھر پسندیدہ کریم سے گارنش کریں یا ایسے ہی چائے کے ساتھ پیش کریں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US