ٹی 20 ورلڈ کپ، کینیڈا کا امریکہ کو 195 رنز کا ہدف

image
ڈیلس: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے افتتاحی میچ میں کینیڈا نے میزبان ٹیم امریکہ کو 195 رنز کا ہدف دے دیا۔

امریکہ کے شہر ڈیلس میں کھیلے جارہے گروپ اے کے میچ میں امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے ٹاس جیت کر کینیڈا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

کینیڈا نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ کینیڈا کے نونیت ڈھالیوال نے 61 رنز کی بہترین اننگز کھیلی۔

نکولس کرٹن نے 51، ارون جانسن نے 23 اور دلپریت باجوہ نے 11 رنز بنائے۔ شریاس مووا نے 32 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

امریکہ کی جانب سے علی خان، ہرمیت سنگھ اور اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل ٹاس کے موقع پر امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل نے کہا کہ پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ وکٹ دیکھ کر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کو حاصل کریں گے اور پہلی اننگ میں وکٹ بولرز کو مدد فراہم کرے گی۔

دوسری جانب کینیڈین کپتان سعد ظفر نے کہا کہ وکٹ اچھی ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ورلڈ کپ ہے،دو طرفہ سیریز نہیں۔ اس لیے دباؤ رہے گا، پر اعتماد ہیں ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

کینیڈین کپتان نے کہا کہ یہ ہمارے لیے تاریخی دن ہے، پہلی بار ٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں۔ امید ہےجیت جائیں گے۔

ٹاس کے بعد آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مختصر سی افتتاحی تقریب بھی ہوئی۔ گراؤنڈ میں کینیڈا اور امریکہ کے پرچم کے ساتھ قومی ترانے بجائے گئے اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US