جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے

image

ملتان: جنوبی پنجاب میں بجلی چوروں کے خلاف ایکشن، بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

میپکو ترجمان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 100 افراد بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

65 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے، بجلی چوروں کو 77 لاکھ 83 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیاگیا۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارشیں،ملک بھر میں سلسلہ 7 جون تک جاری رہنے کا امکان

میپکو ترجمان کے مطابق بجلی چووروں سے 5 لاکھ 65 ہزار روپے جرمانہ وصول کر لیا گیا ہے، ملتان، بہاولپور، کبیر والہ، خانیوال میں 3 زرعی ٹیوب ویلوں پر بجلی چوری پکڑی گئی۔

بجلی چوری کرنے والے کاشتکاروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، ترجمان کے مطابق رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 3 کروڑ 13 لاکھ روپے واجبات بھی وصول کئے گئے۔

میپکو ترجمان کا کہنا تھا کہ وہاڑی میں 20 لاکھ 50 ہزار روپے واجبات کی عدم ادائیگی پر 2 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کر دی گئی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US