ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا آغاز ہوگیا ہے، سیاحوں کی بڑی تعداد برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لیے نتھیاگلی پہنچ گئی ہے۔
برف باری کے باعث سردی کی شدت میں ریکارڈ ہوگیا ہے۔ سیاحوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں اور انہیں کسی جگہ پر بھی کسی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ نتھیاگلی اور دیگر سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی بڑی تعداد نئے سال کی تقریبات اور اس سال کی پہلی برف باری کو انجوائے کرنے کے لیے موجود تھی۔
جی ڈی اے اور پولیس کی جانب سے سیاحتی مقامات پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، سیاحوں کی بڑی تعداد بالائی علاقوں میں برفباری کے حسین مناظر دیکھنے کیلیے پہنچ چکی ہے جبکہ موسم خوشگوار ہونے پر سیاحوں کی دلچسپی میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
سیاحتی مقامات پر وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، بچے برف باری سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ دوسری جانب ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کیلیے جی ڈی اے کا عملہ ہیوی مشینری کے ذریعہ سڑکوں کی صفائی یقینی بنا رہا ہے۔
سیاحوں کو سیاحتی مقامات آنے کیلیے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ہے، جی ڈی اے کی ہیوی مشینری مختلف پوائنٹس پر موجود ہے جو برف باری رکتے ہی سڑکوں کو صاف کررہی ہے۔