کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود ریاضی کا پرچہ وقت سے قبل آؤٹ ہوگیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج تیسرا روز ہے۔ صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک شیڈول ہے۔
اس دوران گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ آج مقررہ وقت سے 20 منٹ قبل ہی آؤٹ ہوکر مختلف سوشل میڈیا گروپس کی زینت بن گیا۔
کراچی: امتحان شروع ہونے کے کچھ ہی دیر بعد نویں جماعت کا پرچہ آؤٹ
اس حوالے سے چیئرمین انٹر بورڈ نسیم میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ اسی طرح امتحانی مراکز کے اطراف فوٹو اسٹیٹ کی مشینیں بھی دورانِ امتحان بند رکھیں گئی ہیں۔