پی آئی اے کا سعودی عرب جانے والے مسافروں کیلئے کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان

image

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والے مسافرو ں کو خوشخبری سنا دی، کرایوں میں 30 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان سے ریاض، دمام، القسیم جانے والے مسافر اس اسکیم سے استفادہ کرسکیں گے۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

پی آئی ا ے کے اعلامیہ کے مطابق سعودی عرب کے ان شہروں میں جانے والے مسافر 10 جون سے 18جون تک رعایتی ٹکٹ کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نج کاری کے معاملے پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے اہم ہدایت دے دی ہیں، وزیر نج کاری عبدالعلیم خان کی زیر صدارت نج کاری کمیشن بورڈ کا اجلاس ہوا۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق پی آئی ا ے کی نج کاری کے لئے 6 کمپنیوں اور کنسورشیمز کو پری کوالیفائی کرلیا گیا ہے، وزیر نجکاری کا کہنا تھا کہ خسارے میں چلنے والے تمام اداروں کی شفاف اور تیز نج کاری یقینی بنائیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US