وفاقی اداروں میں ہفتے کی تعطیل ختم کرنے پر غور

image

وفاقی حکومت نے ہفتے کے دن کی تعطیل ختم کرنے پر غور شروع کر دیا، اس حوالے سے کابینہ ڈویژن نے تمام وزارتوں سے رائے مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں سے رائے ملنے پر وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔

حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتہ کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا بھی اعلان

ذرائع کابینہ ڈویژن کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز کی چھٹی سے ملنے والے نتائج خاطر خواہ نہیں، چھٹی ختم کرنے پر غور عیدالاضحیٰ کے بعد کابینہ اجلاس میں کیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US