کراچی کے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں دفعہ 144 نافذ ہونے اور فوٹو اسٹیٹ مشینیں بند ہونے کے باوجود آج بارہویں جماعت کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت انٹر میڈیٹ کے امتحانات کا آج چوتھا روز ہے۔ صبح کی شفٹ کا پرچہ صبح 9 سے 12 بجے تک جبکہ دوپہر کا پیپر 2 سے شام 5 بجے تک شیڈول ہے۔
انٹرمیڈیٹ بورڈ انتظامیہ آج بھی کراچی میں پرچہ آؤٹ ہونے سے روکنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔ بارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ قبل سوشل میڈیا پر آؤٹ ہو کر وائرل ہو گیا۔
کراچی، گیارہویں جماعت کا ریاضی کا پرچہ قبل از وقت سوشل میڈیا پر وائرل