آئیے ! آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کرنیکا اعادہ کریں ، صدر زرداری

image

صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ آئیے اعادہ کریں کہ آئندہ نسلوں کے لیے صحت مند، محفوظ مستقبل کے لیے ماحولیاتی چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔

عالمی یومِ ماحولیات پر جاری کیے گئے پیغام میں صدرِ زرداری نے کہا کہ زمین کی پیداواری صلاحیت میں کمی اور بنجر پن جیسے مسائل پر آگاہی کے لیے آج عالمی یومِ ماحولیات منا رہے ہیں، پاکستان کا شمار ماحولیاتی تغیرات کے منفی اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔

صدارتی استثنیٰ ، صدر زرداری کیخلاف جعلی بینک اکائونٹس کیس کی سماعت روک دی گئی

انہوں نے کہا کہ اس دن کا مقصد آئندہ نسلوں کی خاطر ماحولیاتی تحفظ کی ہماری مشترکہ ذمے داری کو اجاگر کرنا ہے، گرین پاکستان پروگرام جیسے اقدامات کی بدولت جنگلات اور ماحولیاتی نظام کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دیہی و شہری رہائشی علاقوں میں جنگلات کے فروغ کے لیے کمیونٹی کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US