کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، مچھلی کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے ریگولیشن سخت کرنے کی ضرورت ہے، قیصر احمد شیخ

image

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے کہا ہے کہ کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، مچھلی کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے ریگولیشن سخت کرنے کی ضرورت ہے، مچھلی پکڑنے کے لئے وفاق لائسنس کا اختیار سندھ اور بلوچستان کو دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غیر قانونی طریقے سے مچھلیاں پکڑنے کے خلاف عالمی دن کے موقع پر انہوں نے کہا کہ دنیاکے تمام ملکوں نے غیر قانونی ماہی گیری کے خلاف قانون سازی کی، ٹرالر میں غیر قانونی جال ہوتے ہیں جو بچہ مچھلی کو بھی پکڑ لیتے ہیں، بچہ مچھلی کا شکار ، زیرآب مچھلی کی نسلیں ختم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے جھینگا پکڑنے کے لئے 25 ایم ایم کا جال منظور کیا ہوا ہے

، سندھ حکومت نے مچھلی پکڑنے کےلئے کم از کم 55 ایم ایم کاجال منظور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مچھلی کے غیر قانونی شکار کی روک تھام کے لئے ریگولیشن سخت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے بڑے ٹرالرپاکستان کی حدود کی داخل ہونے کی کوششیں کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کھلے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لئے چین کے ساتھ اشتراک چاہتے ہیں، بڑے ٹرالر اگر پاکستان آئیں تو مقامی مچھیروں کو روزگار دیا جانا چاہئے، وزیراعظم شہباز شریف نے گوادر کے مچھیروں کو 20 لاکھ روپے فی کس دیئے، گوادر کے چھوٹی کشتی والے مچھیرے بھی بڑے ٹرالر کے خلاف تحفظات رکھتے ہیں، مچھلی پکڑنے کے لئے وفاق لائسنس کا اختیار سندھ اور بلوچستان کو دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US