مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا، نوازشریف

image

مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیا ،، حج پر جانے والے پاکستان کیلئے دعائیں کریں، اللہ ملک کی خیر کرے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دارلامان میں مقیم 10خواتین کو حج پر بھیجنے سے پہلے ملاقات کی ، سابق وزیراعظم نوازشریف بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ تھے۔

پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

بزرگ خواتین نے وزیراعلی پنجاب اور صدر مسلم لیگ ن سے ملاقات میں اظہار تشکر کیا اور دعائیں دیں۔اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ بزرگ خواتین ہماری ماؤں جیسی ہیں، ان کا بہت خیال رکھا جائے، آپ نے پاکستان کیلئے بہت سے دعائیں کرنی ہے۔

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا حج پر جانے والوں سے ملنا ایک اعزاز ہے، بہت خوشی ہوئی، مزدور کو معاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، مزدور کومعاشی طور پر اوپر اٹھائیں گے، غریب کا اچھا وقت آگیاہے۔

پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت میں خلل نہ آتا تو غربت اور بے روزگاری ختم ہوجاتی، حج پر جانے والے پاکستان کیلئے دعائیں کریں، اللہ ملک کی خیر کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US