پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید ہسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل بھیج دیا گیا

image

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما میاں محمود الرشید کو سروسز ہسپتال سے ڈسچارج کر کے واپس کیمپ جیل بھیج دیا گیا۔

اہل خانہ نے میاں محمود الرشید کو ہسپتال سے جبری ڈسچارج کرنے کی مذمت کی ہے، صوبائی وزیر کے بیٹے حسن محمود نے کہا کہ میاں محمود الرشید کی دو دن قبل اپنڈکس پھٹنے پر سرجری کی گئی۔

پاکستان کے سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب ہونے کا قوی امکان

ڈاکٹر حسن محمود نے کہا کہ میاں محمود الرشید کا اپنڈکس پھٹنے پر معدہ شدید متاثر ہوا، پنجاب حکومت نے زبردستی محمود الرشید کو ہسپتال سے جیل شفٹ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ شدید گرم موسم میں محمود الرشید کا زخم خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا، محمود الرشید کو اس حالت میں جیل شفٹ کرنا انسانی حقوق کی پامالی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US