اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوھلو کے چار پولنگ سٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ 26 جون کو کرانے کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری شیڈول کے مطابق اس حلقہ کے پولنگ سٹیشنوں گورنمنٹ پائلٹ سکول شام،امپرووائزڈ پولنگ سٹیشن شام نسوئو ون، نسوئو 2 ،نسوئو 3 میں ری پولنگ 26 جون کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔