منیلا۔6جون (اے پی پی):فلپائن میں کشتی میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہو گئی۔شنہوا کے مطابق فلپائنی کوسٹ گارڈز (پی سی جی )نے بتایا کہ بدھ کورات گئے وسطی فلپائن میں ماہی گیری کی ایک کشتی میں آگ لگنے سے مرنے والوں کی تعداد6 ہو گئی ہے۔
کشتی پر 12 افراد سوار تھے جن میں سے 6 ہلاک ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں ، چھ دیگر افراد حادثے میں بچ گئے،تاہم ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔