سینیٹر عرفان صدیقی کی مری میں مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات،پارٹی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد دی

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے آج(جمعرات کو) مری میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوازشریف کو پارٹی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن اُن کی قیادت میں ملکی تعمیر وترقی کے لئے فعال کردار ادا کرے گی۔

دریں اثنا صدر مسلم لیگ ن محمد نوازشریف نے اپنی جماعت سے تعلق رکھنے والے تمام سینیٹرز کو کل (بروز جمعہ)ملاقات کے لئے مری بلالیا ہے۔ پنجاب کی وزیراعلی ٰمریم نوازشریف بھی اس موقع پر موجود ہوں گی


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US