بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم ر ہنے کاامکان

image

کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):بلو چستان کے بیشتر علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا سب سے زیادہ گرمی سبی میں 47ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چو بیس گھنٹوں کے دوران بلو چستان کے شمالی اضلاع میں آندھی اور گرد آلود ہو ئیں چلنے کا امکان ہے تا ہم رات میں ضلع خضدار ،جھل مگسی،سبی،نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، بارکھان، موسی ٰ خیل، شیرانی ،ژوب اور گردو نواح میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،

بلو چستان کے میدانوں علا قوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، کو ئٹہ شہر میں میں موسم آبر آلود رہے گا ۔شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارد کیا گیا جبکہ ساحلی علا قے گوادر، جیونی 35، قلات 32،تربت42،نوکنڈی میں زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US