کے وی گرڈ سٹیشن ایف الیون سے منسلک مین ہول میں آتشزدگی، 9 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے کہا ہے کہ 132 کے وی گرڈ سٹیشن ایف الیون سے منسلک مین ہول میں آتشزدگی سےگرڈ سٹیشن سے منسلک 9 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی میں عارضی تعطل پیدا ہوا۔

جمعرات کو جاری بیان کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں جی الیون ون، جی الیون ٹو، جی الیون تھری، جی الیون فور، جی الیون مرکز شامل ہیں، وردہ ہمنہ، پی ایچ اے ٹو، ایف الیون ون اور ایف الیون فور فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ ترجمان نے کہا کہ آئیسکو ٹیمیں متاثرہ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے لئے کوشاں رہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر معذرت خواہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US