پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے نئے بلاکس کا سنگ بنیاد ایک نئے سفر کا آغاز ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری کو ایک علمی مرکز کا درجہ حاصل ہے جو محققین، ماہرین تعلیم، طلباءاور عام لوگوں کی ضروریات کو پورا اور ان میں قدرتی ماحول کے بارے میں آگاہی پیدا کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری اسلام آباد کے نئے بلاکس کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری اسلام آباد کے نئے بلاکس کا سنگ بنیاد مستقبل کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز ہے جہاں علم اور دریافت کے نئے مواقع دستیاب ہوں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ معاشی مشکلات اور درپیش مسائل کے باوجود حکومت اس منصوبے میں سرمایہ کاری کر رہی ہے جو اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت ملک میں تعلیم کی ترقی کے لئے پرعزم ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US