پاکستان چین کی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی سے بھر پور استفادہ کر سکتا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کی زونگ گوانکون سائنس پارک کے دورہ کے موقع پر گفتگو

image

بیجنگ۔6جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چین کی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی سے بھر پور استفادہ کر سکتا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے بیجنگ کے مضافات میں چین کی سیلیکون ویلی کے زونگ گوانکون سائنس پارک کا دورہ کیا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار اور وفد کے دیگر ارکان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم کو سائنس پارک میں چین کے ٹیک سٹارٹ اپ کلچر اور جدید ماحول اور جدید تحقیق کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ علاوہ ازیں ، وزیراعظم کو ٹیک سٹارٹ اپس، ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے مراکز اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں ممکنہ تعاون اور شراکت داری پر بھی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے چین کی سائنسی اور تکنیکی ترقی کو سراہا اور پاکستان اور چین کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات کو اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین کی سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں ترقی سے پاکستان بھر پور استفادہ کر سکتا ہے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US