پی ٹی اے کا ڈی جی خان میں سمزکے غیر قانونی اجراء پر چھاپہ

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) زونل آفس لاہور نےایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ساتھ مل کر ڈی جی خان میں سمز کے غیر قانونی اجراء پرٹیلی نار کی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارا۔

جمعرات کو پی ٹی اے سے جاری بیان کے مطابق یہ فرنچائز سمز کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی۔ چھاپے کے دوران 17 بی وی ایس ڈیوائسز، ایک لیپ ٹاپ، 360 فعال سمیز اور لیپ ٹاپ سے انگلیوں/انگوٹھے کے نشانات کی 1000 سکین شدہ سافٹ امیجز بطور ثبوت قبضے میں لی گئیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا. تاہم معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔ قبل ازیں پی ٹی اے نے سیلز چینل کی جانب سے سمز کے غیر قانونی اجراء سے متعلق معلومات کی بنیاد پر ایف آئی اے کو شکایات درج کرائی تھیں۔ یہ چھاپے سمزکے غیر قانونی اجراء کی روک تھام پر مبنی پی ٹی اے کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US