پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز اور وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے سمیت مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

image

بیجنگ ۔6جون (اے پی پی):پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز اور وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

پاکستان اور چین کے درمیان سولر پینلز کی تیاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔ مزید برآں وائے ٹو او ٹریکٹرز تیار کرنے کے منصوبے کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے۔پاکستان کے حبیب رفیق لمیٹڈ اور بیجنگ گلوبل ہائیڈروجن انڈسٹریز کمپنی لمیٹڈ کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ۔پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ اور انسٹیٹیوٹ آف سٹرکچرل اکنامکس ، پیکنگ یونیورسٹی کے درمیان سی پیک کے فروغ کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US