وزیراعلی مریم نواز سے یو اے ای کے سفیر کی ملاقات، سرمایہ کاری کے اعلان پر اظہار تشکر

image

لاہور۔6جون (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کے اعلان کو سراہا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز اور محمد نواز شریف نے یو اے ای کی جانب سے پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اعلان پر شکریہ ادا کیا۔

باہمی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں زرعی پیداواری صلاحیت بڑھانے اور غذائی تحفظ کے فروغ کیلئے اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا ۔ لائیو سٹاک ڈویلپمنٹ اورڈیری فارمنگ کے معاونت کے امکانات کا جائزہ بھی لیا گیا ۔ ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر غور کیا گیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد پر مبنی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US