رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کا اجلاس رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں کمیٹی نے “پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (ترمیمی) بل 2023” (آرڈ نمبر III آف 2023) پر غور کیا۔

تفصیلی غور و خوض کے بعد کمیٹی نے مذکورہ بل کو ترامیم کے ساتھ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس میں اراکین قومی اسمبلی سید امین الحق، سید نوید قمر، نور عالم خان اور محمد عون ثقلین ، وزارت بحری امور، وزارت خزانہ اور وزارت قانون و انصاف کے افسران نے شرکت کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US