اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ذوالحج 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل )جمعہ کو کراچی میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔