پاکستانی سفارتخانہ 22 جون کو لکسمبرگ میں مختلف قونصلر خدمات کی فراہمی کے لئے کیمپ آفس قائم کرے گا

image

برسلز ۔6جون (اے پی پی):بیلجئیم میں پاکستانی سفارتخانہ 22جون کو لکسمبرگ میں قونصلر خدمات کی فراہمی کے لئے کیمپ آفس قائم کرے گا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر سفارتخانہ کی پوسٹ کے مطابق 22 جون کو صبح 10 بجے سے بعد از دوپہر 2 بجے تک کیمپ آفس میں پاور آف اٹارنی/ حلف نامہ کی تصدیق ، دستاویز کی تصدیق اور ایس -1 فارموں کے اجراء کی خدمات مہیا کی جائیں گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US