بیجنگ۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف عظیم عوامی ہال پہنچ گئے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کےمطابق عظیم عوامی ہال پہنچنےپر چینی وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔