وزیراعظم شہباز شریف کی عظیم عوامی ہال آمد، چینی ہم منصب لی چیانگ نے استقبال، پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا

image

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے استقبال کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سےجاری بیان کےمطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے چین کےوزیراعظم سے اپنے وفد کاتعارف کرایا۔ وزیراعظم کو چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔وزیراعظم نے چینی وزیراعظم کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US