پاسپورٹس ڈیٹا میں خواتین کے لیے’’سابقہ شوہر کیٹیگری‘‘کی مجوزہ شمولیت کے معاملے پر ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق تین ماہ میں مشاورتی عمل مکمل ہو جائے گا،میاں ریاض حسین پیرزادہ

image

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاسپورٹس ڈیٹا میں خواتین کے لیے’’سابقہ شوہر کیٹیگری‘‘ کی مجوزہ شمولیت کے معاملے پر ہائی کورٹ نے اصولی موقف کو تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ دے دیا ہے جس کے مطابق تین ماہ میں مشاورتی عمل مکمل ہو جائے گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں پاسپورٹس ڈیٹا میں خواتین کے لیے’’سابقہ شوہر کیٹیگری‘‘ کی مجوزہ شمولیت سے متعلق ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے بیان سے متعلق سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں کیا۔وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹس نے رولز کی بات کی تھی ، ہائی کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ دے دیا ہے اور مشاورتی عمل کا کہا ہے ،اس حوالے سے اصولی موقف کو ہائی کورٹ نے تسلیم کیا ہے ۔تین ماہ میں اس پر عمل درآمد ہو جائے گا، یہ معاملہ اگر قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا جائے تو بھی بہتر ہوگا وہاں پہ غور کر لیا جائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US