نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، رانا مشہود احمد خان

image

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، ان کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا ایک اہم ضرورت ہے۔ جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ہونے والے پالیسی ریسرچ چیلنج میں حصہ لینے والے طلباء و طالبات نے ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نوجوانوں سے ہماری امید یں وابستہ ہیں، ان نوجوانوں کے انوویٹیو آئیڈیاز سن کر دلی خوشی ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام بچے بچیوں کے جذبے سے متاثر ہو ا ہوں، ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، ان نوجوانوں کو درست سمت دینا اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

رانامشہود احمد خان نے کہا کہ یو نیسف اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے انیشیٹو جنریشن ان لمیٹڈ کے تحت ہونے والے اس پالیسی چیلنج میں ملک بھر سے نوجوانوں نے حصہ لیا ، نوجوانوں نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اپنی رائے کو پالیسی سازوں تک پہنچایا، نوجوانوں کو پالیسی سازی کا حصہ بنانا ایک اہم ضرورت ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US