پنجاب یونیورسٹی ، مستحق طلبہ کو سکالرشپ فراہم کرنے کیلئے انٹرویوز شروع

image

لاہور۔7جون (اے پی پی):پنجاب یونیورسٹی نے مستحق طلبہ کو ہایئر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سکالرشپ فراہم کرنے کے لئے انٹرویوز شروع کر دیئے ۔ ترجمان کے مطابق اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی زیر صدارت اجلاس منعقدہوا ،جس میں ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر حافظ انوار، راجہ منوراور خزانہ دار آفس عملے نے شرکت کی۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی اپنے باصلاحیت طلبہ کو تعلیمی سفر جاری رکھنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مالی وسائل میں کمی کے باوجود پنجاب یونیورسٹی سے فارغ التحصیل افراد دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت بین الاقوامی کیو ایس رینکنگ کے ادارے نے یونیورسٹی کو ایشیاء میں سب سے زیادہ ترقی والی یونیورسٹی قرار دیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US