جون 2022ء کے بعد بھرتی ملازمین کو ماہانہ پنشن نہیں ملے گی ، خیبر پختونخوا میں نیا نظام نافذ

image

خیبر پختونخوا حکومت نے سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ترمیم کے بعد نئی سکیم نافذ کی ہے جس کے تحت ماہانہ پنشن کا نظام ختم کر دیا گیا ہے۔

اس سکیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ،پنشن کا نیا نظام جون 2022 کے بعد نوکری پر رکھے گئے تمام ملازمین پر لاگو ہوتا ہے، تاہم اب صوبائی بیوروکریسی کے نئے افسران کو بھی اس اسکیم میں شامل کر دیا گیا۔

پنشنرز کو دی گئی انکم ٹیکس چھوٹ سے قومی خزانے کو 78 ارب روپے نقصان کا انکشاف

نئی اسکیم متعارف کرانے سے خیبر پختونخوا سرکاری ملازمین کی روایتی پنشن ختم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے ، نئی سکیم کے تحت جون 2022 کے بعد بھرتی ہونے والے ملازمین کو اب ماہانہ پنشن نہیں ملے گی بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد یکمشت ادائیگی کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US