پشاور: کمسن بچے کو بلیک میل کرنے والے ملزم گرفتار

image

پشاور میں این سی سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے کمسن بچے کو بلیک میل کرنے والے ملزم عبدالوکیل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم باجوڑ کا رہائشی ہے اور باغ ناران حیات آباد میں پکڑا گیا۔

حکام کے مطابق ملزم نے کمسن بچے کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا تھا۔ سائبر کرائم سرکل پشاور نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت سال کا پہلا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور سائبر کرائم کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی اور ایسے جرائم کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US