کراچی: قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف مزدور یونینز کے تحت احتجاجی مظاہرہ

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف مزدور یونینز کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

کراچی پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں مزدور یونینز کے رہنماؤں اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے پی آئی اے سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین نے قومی اداروں کی نجکاری سے مزدوروں کی معاشی بدحالی میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US